نوجوان کو چلتی ریل گاڑی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
ریلوے پولیس کے افسر نوجوان کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، فوٹو : ایکسپریس

ریلوے پولیس کے افسر نوجوان کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، فوٹو : ایکسپریس

ہری پور: چلتی ریل گاڑی کے ساتھ نوجوان عمیر حیات کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق مہنگا پڑگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کا رہائشی نوجوان عمیر حیات ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ریل گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

واقعے کے بعد ریلوے پولیس کے افسر سردار عامر نے آج نوجوان کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325PPC کے تحت 122A1 کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔