- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابدعلی کانام بلیک لسٹ میں شامل
اسلام آباد: ایف آئی اے نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تفتیشی ٹیمیں 7 روز بعد بھی مرکزی ملزم کو نہ پکڑ سکیں
ایف آئی اے نے ملزم کےکوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔
دوسری جانب پولیس نے عابد کی بیوی بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ بشری بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عابد اور شفقت کا ایک اور ساتھی گرفتار
واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔
پس منظر؛
گجر پورہ کے علاقے میں موٹروے پر ایک ہفتے قبل انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا جہاں پر مدد کے انتظار میں کھڑی ثنا نامی خاتون کو دو افراد نے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور خاتون سے ایک لاکھ نقدی ، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔