موٹروے کیس ملزم عابد سے کچھ دن قبل رابطے میں رہنے والے رشتے دار گرفتار  

پولیس نے مرکزی ملزم کے دو بہنوئی اور اس کے ایک بھائی کو بھی گرفتار کرلیا ہے


ویب ڈیسک September 19, 2020
پولیس کا کہنا ہے عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

موٹر وے زیادی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بہاولنگر سے ملزم عابد کے بہنوئی اور اس کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے قصور میں آپریشن کے دوران ملزم کے بہنوئی کو حراست میں لیا جن کی شناخت عارف علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی۔دونوں کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ ملزم کچھ دن قبل دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تیسری بار بھی پولیس چھاپے سے قبل فرار

پولیس نے ملزم عابد کے بہنوئی عارف کے بھائی کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس ملزمان کی تصویریں منظر عام پر لے آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔ ذارئع کے مطابق ملزم کے جن رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ اس کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا۔ تاہم موٹروے زیادتی کیس میں تاحال پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہے۔

 

 

مقبول خبریں