زمبابوے سے سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی ٹوئنٹی میچز کی کارکردگی پر ہوگا

محمد یوسف انجم  بدھ 23 ستمبر 2020
چیف سلیکٹر اور بورڈ حکام زمبابوے سے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حق میں ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

چیف سلیکٹر اور بورڈ حکام زمبابوے سے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حق میں ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی ٹوئنٹی میچز کی کارکردگی پر کیا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی ٹوئنٹی میچز کی کارکردگی پر ہوگا جب کہ مشاورت کے بعد مجوزہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور بورڈ حکام زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز میں سنیئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینے کے حق میں ہیں، انفرادی طورپر کوچز بھی یہ ہی رائے رکھتے ہیں کہ ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانا مفید ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔