چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان آئیں گے

ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، سرکاری ذرائع


ویب ڈیسک September 23, 2020
وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ فوٹو:فائل

لاہور: سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کو فون

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔