سرکاری کالجوں کیلیے داخلہ پالیسی کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 24 ستمبر 2020
محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر داخلہ فارم اپ لوڈ کردیا جائے گا۔  فوٹو : فائل

محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر داخلہ فارم اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں کے لیے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری کالجوں میں سال 2020-21 کے لیے داخلے سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام (ایس ای سی سی اے پی 2020) کے تحت ہوں گے، کلیم فارم کے پیسے طلبا سے نہیں لیے جائیں گے،کراچی کے امیدوار کالج میں داخلے کے لیے درخواست ویب سائٹ www.sindhcollegeeducation  پر آن لائن جمع کرواسکیں گے۔

طلبا کے لیے آن لائن سسٹم ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ و طالبات کالجوں می آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکیں گے۔

محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر کالج داخلہ فارم اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلبا میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر فارم جمع کروائیں گے، اندرون سندھ کے طلبا ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں فارم جمع کراسکتے ہیں، طلبا سے فارم کیلیے رقم وصول نہیں کی جائیگی۔

داخلہ پالیسی کے چیئرمین ڈی جی کالجز، وائس چیئرمین ریجنل ڈائریکٹر کالجز ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن کو داخلہ پالیسی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔