سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2020
مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے، زمبابوین آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے، زمبابوین آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

ہرارے: زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

سکندر رضا نے کہاکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی کافی پْرجوش اور ٹریننگ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں، 2015 میں جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تب بھی میزبان سائیڈ کو سخت چیلنج دیا تھا، خاص طور پر آخری میچ اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو ہم فتح حاصل کرنے کے قریب تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور ٹیم کی پرفارمنس اچھی تھی اور مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔