زمبابوے سے سیریز میں نوجوان پلیئرز کو زیادہ مواقع دینے پر اتفاق

ایکسپریس نیوز  جمعرات 24 ستمبر 2020
زمبابوے سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
فوٹو : فائل

زمبابوے سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بورڈ حکام بھی سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تاحال نئے سلیکٹرز سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ زمبابوے سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔