مچل مارش کو آئی پی ایل کھیلنا مہنگا پڑگیا

محمد یوسف انجم  جمعرات 24 ستمبر 2020
انجری کی وجہ سے لیگ سے آوٹ ہونے کے بعد اب گھر واپسی بھی ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ فوٹو : فائل

انجری کی وجہ سے لیگ سے آوٹ ہونے کے بعد اب گھر واپسی بھی ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کو آئی پی ایل کھیلنا مہنگا پڑگیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کو آئی پی ایل کھیلنا مہنگا پڑگیا، انجری کی وجہ سے لیگ سے آوٹ ہونے کے بعد اب گھر واپسی بھی ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ چارٹرڈ فلائٹ کے لیے انہیں 10 نومبر تک انتظار کرنا ہوگا، اگر پرتھ کے لیے انہیں کوئی فلائٹ مل بھی جاتی ہے تو انہیں 14 روز کا قرنطینہ الگ سے کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔