حکومت، ریاست اور عوام کا فاصلہ ختم ہوگیا ہے، وزیراطلاعات شبلی فراز

 جمعرات 24 ستمبر 2020
سٹیزن پورٹل کے ذریعے 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 23لاکھ شکایات کاازالہ کیا گیا، شبلی فراز (فوٹو: فائل)

سٹیزن پورٹل کے ذریعے 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 23لاکھ شکایات کاازالہ کیا گیا، شبلی فراز (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کے ذریعے حکومت ، ریاست اور عوام کا فاصلہ ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا، حکومت،ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم ہو گیا، اب گھر بیٹھ کر عوام کی شکایات حل ہوسکیں گی، جو شکایات دور نہیں ہوئیں وہ بھی وزیراعظم تک پہنچتی ہیں، شبلی فراز وزیراعظم شکایات پرمتعلقہ محکموں سے جواب طلبی کرتےہیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے، سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے،5 لاکھ 86 ہزار افراد سے شکایات کے ازالے سے متعلق رائے لی گئی، 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 23 لاکھ شکایات کاازالہ کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔