ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
میں جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ اسٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی، اداکارہ شرلین چوپڑا۔ فوٹو: فائل

میں جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ اسٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی، اداکارہ شرلین چوپڑا۔ فوٹو: فائل

 دبئی: بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ شرلین چوپڑا نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں کولکتہ میں نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے گئی، جہاں پر مجھے بعد میں ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا گیا، وہاں تمام معروف کرکٹرز اور بیگمات  موجود تھیں، میں پارٹی میں بہت لطف اندوز ہوئی مگر جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ اسٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں مردوں کے واش روم جاتی تو شاید وہاں پر بھی مجھے یہی منظر دیکھنے کوملتا،اسی طرح کی ڈرگ پارٹیز ایک کے بعد ایک کرکے منعقد ہوتی رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔