ویرات کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا،سنیل گواسکر

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو : فائل

میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو : فائل

 دبئی: سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا۔

سنیل گواسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا، صرف اتنا کہا کہ ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ اپنے شوہر کو بولنگ کررہی تھیں، لاک ڈاؤن میں وہ صرف اسی بولنگ پر پریکٹس کرتے رہے، ٹینس بال گیم لوگ وقت گزاری کیلیے کھیلتے رہے، میں نے اس میں کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا کو قرار نہیں دیا، انھوں نے مزید کہاکہ میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کمنٹری میں ویرات کوہلی کی خراب بیٹنگ پر انوشکا شرما کا حوالہ دینے پر سابق کپتان سنیل گواسکر تنقید کی زد میں آگئے تھے، بھارتی کپتان کی اہلیہ نے بھی ان کے کمنٹس پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔