چمن میں نامعلوم افراد کی پولیو ورکرز اور لیویزاہلکارپرفائرنگ

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، اسسٹنٹ کمشنر لیویز۔ فوٹو:فائل

نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، اسسٹنٹ کمشنر لیویز۔ فوٹو:فائل

چمن: کلی محمد حسن ٹھیکیدارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی جب کہ پولیوورکرز محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لیویز زکاء اللہ درانی کے مطابق چمن کے علاقے کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں نامعلوم افراد نے پولیوورکرز اور لیویز اہلکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔