جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

ویب ڈیسک  پير 28 ستمبر 2020
کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ترجمان پاک فوج - فوٹو: سوشل میڈیا

کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ترجمان پاک فوج - فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ پٹرولنگ کی جس پر دہشت گردوں نے پیٹرولنگ دستوں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔