حدیقہ کیانی کا بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرخوبصورت پیغام

15برس قبل اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا تھا آج وہ بچہ جوان ہوکرایک نرم دل انسان بن گیا ہے، حدیقہ کیانی


ویب ڈیسک October 02, 2020
حدیقہ کیانی نے ناد علی کو 15 برس قبل ایدھی چائلڈ ہوم سے گود لیا تھا فوٹوانسٹاگرام

پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرچند خوبصورت تصاویرشیئر کرنے کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

آج سے 15 سال قبل حدیقہ کیانی نے زلزلے کے باعث یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔ گزشتہ روزیہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔



اس موقع پرحدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن کی اورحال کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 برس قبل اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا تھا۔ آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان ہوکرایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے سیارے کے لیے بہت احترام ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناد علی ہمیشہ اپنی ماں کو فخرکراتے رہنا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CFy3jHWMjot/"]

واضح رہے کہ آج سے 15 برس قبل بالاکوٹ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث جہاں سینکڑوں گھراجڑے تھے وہیں کئی بچے اپنے ماں باپ سے ہمیشہ کے لیے بچھڑکریتیم ہوگئے تھے۔ ناد علی بھی ان بچوں میں سے ایک بچہ تھا جو زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا تھا اوردنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔



اس دوران حدیقہ کیانی ایدھی چائلڈ ہوم میں بچوں کو عیدی دینے گئی تھیں جہاں انہوں نے اس بچے کی کہانی سنی تو جذبات پرقابونہ رکھ سکیں اور بالآخر انہوں نے اسے اپنانے کا فیصلہ کیا۔

حدیقہ کیانی نے بچے کو گود لینے کے ساتھ صاحب حیثیت لوگوں سے بھی زلزلے میں یتیم ہوجانے والے بچوں کوگود لینے کی درخواست کی تھی۔

مقبول خبریں