آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے


ویب ڈیسک October 02, 2020
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔



ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔



ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

مقبول خبریں