آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر میں شامل اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2020
یہ ہمارا کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورت کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں، اداکارہ (فوٹو: فائل)

یہ ہمارا کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورت کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں، اداکارہ (فوٹو: فائل)

 کراچی: فلم اور ڈرامہ اداکارہ آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

ٹویٹ کے آخر میں آمنہ الیاس نے (اینڈ کلرازم) یعنی رنگت کے فرق کے خاتمہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ پڑھیں: گہری رنگت کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ الیاس

واضح رہے کہ آمنہ الیاس پہلے بھی رنگت کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ گہری رنگت والی لڑکیاں جو میرا یہ پیغام پڑھ رہی ہیں میں انہیں آج یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں، اس لیے ہمیں آپ کی جلد کی رنگت کو خاص حسن کا درجہ دینا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔