خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کی نشاندہی ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی


ویب ڈیسک October 07, 2020
ملزمان کی نشاندہی ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی

MOSCOW: راولپنڈی کے قریب ٹیکسلا میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے اور لاش ویرانے میں پھینکنے کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آگئی۔

پولیس نے تھانہ ٹیکسلا میں خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل کرلیا۔ 14 ستمبر کو خاتون کی لاش ویرانے سے ملی تھی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے میڈیکل اور دیگر ٹیسٹ کرائے تو ڈی این اے رپورٹ سے خاتون سے اجتماعی زیادتی اور قتل ثابت ہوگیا۔

پولیس نے تین ہفتے کی کڑی تفتیش کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں۔

مقبول خبریں