سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،عثمان بزدار


ویب ڈیسک October 08, 2020
تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، دو برس کے دوران ایک بھی اسکینڈل کا سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہو چکا ہے، عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، دو سال کے دوران ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔