پریمیئر فٹبال لیگ کا تیسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا

پی ایف ایف بی ڈویژن لیگ میں ریلویز نے کراچی یونائٹیڈ کو2-0 سے شکست دیدی


Sports Reporter December 20, 2013
کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم 3 میچزکے اختتام پر محض ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے۔ فوٹو: فائل

10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ پیر سے لاہور میں شروع ہورہاہے، ابتدائی روز فیصل ٹائون گرائونڈ پر بلوچ کلب کی ٹیم لائل پور ایف سی کے مدمقابل ہوگی۔

دریں اثنا پی ایف ایف بی ڈویژن لیگ میں ریلویز نے کراچی یونائیٹیڈ کو2-0 سے شکست دیدی، کے پی ٹی بینظیر اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال اسٹیڈیم میں22 ویں میچ میں کامیاب ٹیم نے دونوں گول پہلے ہاف میں بنائے، محمد عثمان نے 16 ویں منٹ میں گیندکو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی،35 ویں منٹ میں ناصر اقبال نے گول داغ کر سبقت دگنی کر دی۔

 photo 10_zpsc74d16be.jpg

بعدازاں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، ریفری نے کھیل کے 65 ویں منٹ میں ناصر اقبال کو تنبیہ کرتے ہوئے یلو کارڈ دکھایا، ریلویز نے 3میچ کھیل کر دوسری کامیابی کے ساتھ مجموعی طور پر6 پوائنٹس اپنے نام کرلیے، کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم 3 میچزکے اختتام پر محض ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے۔