- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
پاک زمبابوے سیریز،اسموگ کا خطرہ منڈلانے لگا
کراچی: پاک زمبابوے سیریزپراسموگ کا خطرہ منڈلانے لگا،گذشتہ روز پی سی بی نے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا،دوسرے حصے کے میچز میں مزید ردوبدل کا امکان ہے،’آپریشنل‘ مسائل نے ملتان کو میزبانی سے محروم کردیا، آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا انعقاد اب راولپنڈی میں ہوگا، مہمان سائیڈ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز لاہور میں کھیلے گی۔ زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوے سے ہوم سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، حسب توقع مہمان ٹیم مہم کا آغاز ملتان کے بجائے پنڈی اسٹیڈیم سے کرے گی،آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کے تحت3ایک روزہ میچز پہلے ملتان میں شیڈول تھے تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کی مد میں 20 کروڑ روپے طلب کیے جانے سے بورڈ حکام کا دل کھٹا ہوگیا، ’لاجسٹک اور آپریشنل‘ وجوہات کی بنا پر ان مقابلوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے،پہلا میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اسی طرح پہلے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول 3 ٹوئنٹی 20 میچز اب لاہور منتقل کردیے گئے جوقذافی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7، 8 اور 10 نومبر کوہوں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی،21 سے27 اکتوبر تک قرنطینہ مدت اور پریکٹس ہوگی جبکہ 28 اور 29 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس شیڈول ہے۔
12 نومبر کو مہمان سائیڈ وطن روانہ ہوجائے گی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ نومبر میں لاہور میں اسموگ کی صورتحال کے سبب ہم محکمہ موسمیات سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، اگر اس دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس پر غور کیا جائے گا، راولپنڈی میں ون ڈے میچز کے انعقاد پرکوئی غیریقینی نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔