پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسکاٹ لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ اسکاٹش کپتان کیتھرین نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز نے 125 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 54 جبکہ کپتان منیبہ علی نے 59 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہیں۔