بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز دوسرے ٹیسٹ سے باہر!

کٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم انجری کے باعث سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے


ویب ڈیسک November 22, 2026

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم انجری کے باعث سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

108 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والے مشفق الرحیم کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران گروئن انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب صفر اور 22 رنز بنائے تھے۔

بنگلا دیش کے فزیو بے کے مطابق مشفق الرحیم نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں ران کے جوڑ کے حصے میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔ میچ کے بعد جوہانسبرگ میں ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس میں کولہے کی ہڈی کے اطراف سوزش اور جلن کی تصدیق ہوئی۔

فزیو کے مطابق مشفق الرحیم کو فوری آرام اور ٹارگٹڈ ری ہینلیٹیشن پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ انجری کی شدت میں اضافے سے بچا جا سکے اسی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو فاسٹ بولر حسن محمود کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی جو کہنی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ حسن محمود نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ٹیم کے فارم میں موجود نمایاں بولر تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23 نومبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔