دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

مہمان کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے پی سی بی کے انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا، یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے


ویب ڈیسک November 22, 2026

راولپنڈی:

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یادگاری تحائف پیش کیے۔

سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا۔

سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی 20 میچز، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اور سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیا۔ مہمان ٹیم اتوار کو وطن واپس روانہ ہوگی۔