وسیم اکرم اورشنیرا کی وائرل ویڈیو؛ سی ویوپرصفائی مکمل

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2020

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اوراہلیہ شنیرا کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث سی ویوپرصفائی مکمل کرلی گئی۔

اپنے دورکے عظیم آل راؤنڈروسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر جمع ہونے والی گندگی کو صاف کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو سوشل میڈیا پرشیئرکرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سوئنگ کے سلطان کہلانے والے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر کچرے کے حوالے سے ان کی ویڈیو کو شیئر کرنے والوں کی وجہ سے اس معاملے پر توجہ دی گئی، وسیم اکرم نے ساحل پر صفائی کرنے والے عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

وسیم اکرم جلد ہی اپنی آسٹریلوی نثراد اہلیہ شنیرا کے ساتھ مل کرکراچی کے گندے اورآلودہ ساحل کو صاف کرنے کی مہم شروع کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی جانب سے سی ویو پرکچرے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔