میرپورخاص میں عدالتی حکم پر ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی قبر کشائی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 16 اکتوبر 2020
جوڈیشنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کر کے لاش کے اجزا حاصل کیے۔ فوٹو : فائل

جوڈیشنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کر کے لاش کے اجزا حاصل کیے۔ فوٹو : فائل

میرپور خاص: عدالتی حکم پر ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی قبر کشائی کر کے لاش کے اجزا حاصل کیے۔

عدالتی حکم پر کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی گرھوڑ شریف کے گدی نشین کی بیٹی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی قبر کشائی ،جوڈیشنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کر کے لاش کے اجزا حاصل کیے۔

میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قریشی نے بتایا کہ لاش کے اجزا کراچی ٹیسٹ کیلیے بھیجے جائیں گے اور دس سے پندرہ روز میں رپورٹ آجائے گی۔

آصف علی شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر رپورٹ میں میری بیٹی کی موت کااصل سبب ظاہر ہوا توملزم جنید، وقاص اور دیگر کے خلاف کاروائی کرائی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔