رواں مالی سال پہلی سہ ماہی،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ،اسٹیٹ بینک

اے پی پی  اتوار 18 اکتوبر 2020
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد: ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادو شمارکے مطابق ملک میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 415.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا جب کہ جاری مالی سال میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔