ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 20 اکتوبر 2020
ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیے گئے، مراسلہ ۔ فوٹو : ریڈیو پاکستان

ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیے گئے، مراسلہ ۔ فوٹو : ریڈیو پاکستان

 اسلام آباد: ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ مراسلہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریڈیو پاکستان ایس ایم رضا عباس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مختلف شعبہ جات سے وابسطہ 749 ملازمین فارغ کیے گئے ہیں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے اور فارغ کیے جانے والوں میں سے 177 ملازمین کا تعلق شعبہ نیوز سے ہے جب کہ 41 ملازمین دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیے گئے ہیں، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر فارغ کیا گیا، ایسے ملازمین جن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فارغ نہیں کیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔