- چین نے ایک بار پھر دنیا کو ’’نئی سرد جنگ‘‘ کے خطرات سے خبردار کردیا
- چین کی امریکا سے روئی کی خریداری معطل، دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں مندی
- فیس بک نے کورونا ویکسین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
- آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیر اعلی سندھ
- تین وزرا نے سازش کے تحت صنعتوں کی گیس بند کرائی، ایف پی سی سی آئی
- کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان
- سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں رشوت لے کر داخلے، تمام ملزمان نیب ریفرنس میں بری
- کھلے سمندر میں کارروائی، 28 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط، 7 ملزمان گرفتار
- 2020ء؛ملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
- جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت پر 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنے کی سفارش
- ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان
- برازیل میں طیارہ حادثے میں 4 فٹبالر ہلاک
- مالکن کا اپنے کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے نرالا انداز
- وزیراعلیٰ کے چیمبر میں چوہوں اور ہائیکورٹ میں کتوں کی بھرمار کیخلاف درخواست پر جج برہم
- وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
- ہفتے میں آدھا پاؤ تلی ہوئی چیزیں بھی دل کےلیے خطرناک ہیں، تحقیق
- بلیک ہولز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بڑے ہوسکتے ہیں
- زندگی خطرے میں ڈالنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی
- وزیر تعلیم سعید غنی کے نام پراربوں روپے کے ٹھیکوں کی بندربانٹ کا انکشاف
حکومت سے ہم نہیں وہ ہم سے این آر او مانگ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے، ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو:فائل
لاڑکانہ: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ این آر او ہم نہیں، بلکہ وہ ہم سے مانگ رہے ہیں اور ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی صورتحال ہے، ملک میں کوئی حکومت نہیں، انتظامی ڈھانچہ بکھرا ہوا ہے، دو روز قبل سندھ پولیس کا ردعمل اس بات کی نشاندہی ہے کہ پانی سر سے گزر چکا ہے، کراچی واقعے پر وفاق فرار حاصل نہیں کرسکتا، جنہیں ذمہ دارقرار دیا جا رہا انکوائری بھی وہی کریں گے، سندھ حکومت نے انکوائری کو قبول کیا ہے لیکن سوالات اپنی جگہ اہم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وہ قیادت جن پر نیب مقدمات ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں ان کی ضمانتیں رد کروائی جا رہی ہیں، صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے، ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں، ہم ساری زندگی مارشل لاء سے لڑنے کے عادی ہیں، پی ڈی ایم ابتدائی طور پر ایک تحریک ہے، نادیدہ قوتوں کی بالا دستی کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ آمرانہ قوت کو اس طرح کا کھلواڑ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میری شرافت مجھے اجازت نہیں دیتی کہ میں وفاق کے الزامات کا جواب دوں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار بڑھے گا، این آر او ہم نہیں وہ ہم سے مانگ رہے ہیں اور ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے، ہم پوری قوم کےجمہوری حق کی جنگ لڑرہے ہیں، حکمرانوں کی نااہلی سے معیشت متاثر ہوئی، اس کی بحالی کی جنگ لڑرہے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ گلگت بلتستان پہلے سے شیڈول تھا، ہم پھر بھی بلاول بھٹو زرداری سے رابطے میں ہیں، کراچی جلسے میں نواز شریف نے خود تقریر نہیں کی، اورکوئٹہ میں بھی ان کی مرضی ہے کہ وہ تقریر کرتے ہیں یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔