سوچا بھی نہیں تھا سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا، مریم نواز

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اکتوبر 2020
حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے، مریم نواز کا ٹویٹ۔ فوٹو : فائل

حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے، مریم نواز کا ٹویٹ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔

مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔ حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے۔ غریب، مجبور اور مظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کراچی ہوٹل میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو۔ کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کر دیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے، آج سب کے سامنے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔