افغان پارلیمانی وفد6 روزہ دورہ پرآج اسلام آباد پہنچے گا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اکتوبر 2020
افغان وفداسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات کے علاوہ صدر، وزیراعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ودیگرسے ملاقاتیں کریگا۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان وفداسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات کے علاوہ صدر، وزیراعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ودیگرسے ملاقاتیں کریگا۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

 اسلام آباد: افغان ویلوسی جرگہ (ایوان نمائندگان) کا 17 رکنی پارلیمانی وفد 6روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر افغان ویلوسی جرگہ (ایوان نمائندگان)کے اسپیکر میر رحمان رحمانی کی سربراہی میں 17 رکنی پارلیمانی وفد 6روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے  میں مفید ثابت ہو گا۔اسلام آباد میں قیام کے دوران افغان وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے علاوہ صدر، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و دیگر سے ملاقاتیں کریگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔