تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت ختم

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
کووڈ 19 کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت فیسوں میں طلبا کو 20 فیصد رعایت دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔ فوٹو : فائل

کووڈ 19 کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت فیسوں میں طلبا کو 20 فیصد رعایت دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں طالبعموں کو 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ستمبر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کووڈ 19 کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں طالب علموں کو 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے، نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔