پاکستان سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، افغان اسپیکر

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
افغان ولسی جرگے کے17 رکنی وفدکی پاکستان آمد،وزیراعظم سے ملاقات۔ فوٹو: پی آئی ڈی

افغان ولسی جرگے کے17 رکنی وفدکی پاکستان آمد،وزیراعظم سے ملاقات۔ فوٹو: پی آئی ڈی

 اسلام آباد:  افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(ولسی جرگہ) کے اسپیکر میر رحمان رحمانی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے تاہم افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کا کردارقابل ستائش ہے۔

جمعہ کے روز 17 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے میررحمان رحمانی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اسد قیصر کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

افغان پارلیمانی وفد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی دعوت پر پاکستان آیا ہے، ایئرپورٹ پروفد کا اسپیکراسد قیصر نے استقبال کیاافغان وفد نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی، وفد ٹریڈ کانفرنس میں بھی شریک ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔