آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو ہماری 25 سیٹیں اور ہوتیں، کنول شوزب

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 25 اکتوبر 2020
پی ڈی ایم کسی بڑی تحریک کی طرف نہیں جا سکتی، انوار کاکڑ، ’سینٹر اسٹیج‘ میںگفتگو۔ فوٹو: فائل

پی ڈی ایم کسی بڑی تحریک کی طرف نہیں جا سکتی، انوار کاکڑ، ’سینٹر اسٹیج‘ میںگفتگو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنماکنول شوزب نے کہا کہ آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو پی ٹی آئی کی25 سیٹیں اور ہوتیں۔

کنول شوزب نے کہا ہے کہ حافظ صاحب نے الیکشن کی صحت پر بہت لمبا چوڑالیکچر دیا، فافن نے ایک رپورٹ جاری کی کہ2013 اور2018کے موازنے میں 89فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے جس کی رپورٹ پر انھوںنے شور بھی مچایا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں دھاندلی کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھیں تو مولانا نے اسی اسمبلی سے صدارتی الیکشن کیوں لڑا۔ آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو پی ٹی آئی کی25 سیٹیں اور ہوتیں، وزیر اعظم نے انھیں انکوائری کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے ایک بار بھی کوشش نہیںحالانکہ ہم صرف 4حلقے کھلوانے کیلیے ہر پلیٹ فارم پر گئے۔

جے یو آئی(ف)کے رہنماحافظ حمد اﷲ نے کہا کہ کوئٹہ کاجلسہ تاریخی ہوگا، کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اوربلوچستان کے لوگوں نے دوطرف سے تکلیف اٹھائی ہے ، ایک بلوچستان حکومت کی طرف سے اور دوسراوفاقی حکومت کی طرف سے، ڈھائی سال ہو گئے بلوچستان حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا۔

سینیٹر انوار کاکڑرہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ میں میں متفق ہوں کہ کہ پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں قابل ذکر موجودگی ہے کیونکہ جمیعت علمائے اسلام کا کئی دہائیوں سے بلوچستان میں وجود ہے ان کے مدارس ہیں اور سیاسی فالوونگ ہے۔ اس پلیٹ فارم ( پی ڈی ایم) پر مختلف المقاصد لوگ جمع ہیں اس لیے ہمیںلگ نہیں رہاکہ یہ کسی بڑی تحریک کی طرف جاسکتے ہیں ہمارے ساتھ2013مین بھی غلط ہوا اور2018میں بھی غلط ہوا۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنمانہال ہاشمی نے کہا کہ پوری دنیاکہہ رہی ہے کہ یہ سلیکٹڈ ہیں ۔کل ہی فری اینڈ فری الیکشن کر واکر دیکھ لیں اگر انھیں 25 سیٹیں مل جائیں توآپ خود دیکھ لیجیے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔