مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں

اسٹاف رپورٹر  اتوار 25 اکتوبر 2020
پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے دکاندار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار ۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے دکاندار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار ۔ فوٹو: فائل

کراچی: کھارادر تھانے کا اہلکار مفت میں پلاؤنہ دینے پر آپے سے باہر ہو گیا اور دکاندار کو اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں دینے لگا۔

کھارادر تھانے کا اہلکار مفت میں پلاؤنہ دینے پر آپے سے باہر ہو گیا، اہلکار کی دکاندار کووردی کی شرٹ اتار کر اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکار نہ صرف دکاندار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ دکاندار سمیت پولیس کو بھی مغلظات دے رہا ہے۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے دکاندار کی مدعیت میں اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔