پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلیے برآمدات کی اجازت دیدی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 28 اکتوبر 2020
کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
 (فوٹو : فائل)

کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔

پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ، پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

فیصلے سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا، حکومتی فیصلے کے بعد خرلاچی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔