بلوچستان میں اسکول نذر آتش

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 30 اکتوبر 2020
بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جھوپڑی میں قائم پرائیوٹ اسکول کو آگ لگا دی، لیویز ذرائع ۔ فوٹو: فائل

بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جھوپڑی میں قائم پرائیوٹ اسکول کو آگ لگا دی، لیویز ذرائع ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے جھونپڑی نما پرائیوٹ اسکول کو جلا دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جھوپڑی میں قائم پرائیوٹ اسکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سامان جلاکر راکھ ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کام اطلاع ملنے پر لیویز اور فائر بر گیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔