مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں، ڈائریکٹر سینو راماسوامی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں، ڈائریکٹر سینو راماسوامی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

چنئی: سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، انھوں نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راماسوامی نے کہا کہ معروف اداکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا،اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں،بعد میں میری اس معاملے پر سیتھوپاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔