- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج؛ فرانسیسی سفارتخانے جانے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
اسلام آباد: گستاخانہ خاکوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی تو ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف تاجروں اور مذہبی افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد میں نوگو ایریا میدان جنگ میں تبدیل احتجاجی ریلی کے شرکاء فرانس ایمبیسی تک ریلی لے جانا چاہتے ہیں۔۔ ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی ہائی الرٹ ۔۔۔ مظاہرین نے راستے میں کنٹینر پھیلانگنا شروع کر دیے ۔۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ۔ pic.twitter.com/CZD3a37YuK
— Maryam Malik (@MalikMalik890) October 30, 2020
مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ مشتعل مظاہرین نے جواباً پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے پولیس چوکی کے شیشے توڑ دیے اور ریڈ زون کے باہر گرین بیلٹ پر گھاس کو آگ لگا دی۔
اسلام آباد:
فرانس کے سفارت خانے کی طرف مارچ مظاہرین نے رکاوٹ اکھاڑ پھینکی ۔ ۔
پولیس کی طرف سے آنسو گیس شیلنگ جاری ۔ ۔ ۔ pic.twitter.com/sasFsBqfzn— Muneeb Rizvi (@Muneebrizvi2) October 30, 2020
احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے پولیس کے تاجروں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن پہنچادی گئی ہے۔
علاوہ ازیں جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے ملک بھر میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف یوم احتجاج منایا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے اجتماعات میں شان رسالت ﷺ کو اجاگر کیا گیا۔
اسلام آباد:فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف آبپارہ میں تاجروں کا احتجاج، مظاہرین کا فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ،پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ ۔#IStand4MuhammadPBUH pic.twitter.com/XLxMaoyDDY
— Hussaini Messages (@HussainiMsgs) October 30, 2020
مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں فرانسیسی صدر میکرون کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔