شاداب خان زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شرکت نہیں کریں گے

بقیہ ٹی ٹونٹی میچز میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 05, 2020
بقیہ ٹی ٹونٹی میچز میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم وہ انجری کے باعث ایک روزہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے اور اب کہا جارہا ہے کہ وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز سے پہلے انجری کا شکار ہونے والے شاداب خان بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے تاہم اب ان کی انجری میں بہتری آرہی ہے لیکن انہیں مینجمنٹ نے انہیں مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان نے ایک روزہ سیریز میں زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

مقبول خبریں