کوہلو؛ شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر کا دھماکا، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 8 نومبر 2020
زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع ۔ فوٹو : فائل

زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع ۔ فوٹو : فائل

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تقریب میں میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈی جی خان اور ملتان میں مزید علاج کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔