دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی انقلاب

پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی کو ہموار کیا گیا تاکہ آبپاشی کے لیے پانی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جا سکے


خالد محمود November 02, 2026

دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہونے لگی ہیں، جس سے زرعی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی کو ہموار کیا گیا تاکہ آبپاشی کے لیے پانی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ مقامی کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے اور ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح شمسی ٹیوب ویلز کی تنصیب سے کسانوں کو سستی، صاف اور ماحول دوست آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی کے بھاری اخراجات میں کمی آئی ہے، جبکہ پانی کی قلت پر قابو پانے میں بھی مدد ملی ہے۔

دشت ویلی کے کھیتوں میں لوٹتی ہریالی گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات کی عکاس ہے۔