- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
کراچی میں وائٹ کرولا ڈکیت گینگ نے 2 بنگلے لوٹ لیے
کراچی: ڈیفنس میں نیا وائٹ کرولا ڈکیت گینگ سرگرم ہوگیا اور 24گھنٹے میں ڈیفنس کے 2 بنگوں کا صفایا کردیا۔
7 نومبر کوساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز8 میں 26 اسٹریٹ پر بنگلہ نمبر بی169 کی دیوارکود کر ڈکیت بنگلے میں داخل ہوئے اور بنگلے کے چوکیدار سے اسلحہ چھین کر اسے یرغمال بنالیا ڈاکوؤں نے مزید 2 سیکیورٹی گارڈز کو بیڈ روم میں تاروں سے باندھ دیا اور لوٹ مار شروع کردی، ڈکیت گروہ آدھے گھنٹے تک بنگلے میں لوٹ مار کرتے ہوئے اور باآسانی فرار ہوگئے۔
واردات کے بعد سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں کی تعداد 5 تھی اور وہ وائٹ کرولا کار میں سوار تھے ڈکیت گروہ نے دوسری واردات 8 نومبرکی شب 10 بجے کے قریب درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز5 خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 27 بنگلہ نمبر1/41 میں کی ڈکیت پچھلی واردات کی طرح دیوار کود کر بنگلے میں داخل ہوئے، بنگلے کے ملازموں کوسرونٹ کوارٹرز میں ان کے ہی کپڑے پھاڑ کر باندھ دیا اس دوران ایک ڈکیت ملازمین کو یرغمال بنائے کھڑا رہا باقی 3 ڈاکوؤں نے بنگلے میں لوٹ مار شروع کردی۔
ڈاکوؤں نے واردات کے دوران زیورات، نقد رقم، ریوالور،پستول،قیمتی شو پیس (خنجر) لوٹ کر وائٹ کرولا میں فرار ہوگئے، پولیس نے بنگلوں میں ڈکیتی کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس افسران کا کا کہنا ہے کہ دونوں بنگلوں میں ڈکیتی کا واقعہ ماضی کے وائٹ کرولا گینگ کے طریقہ واردات الگ ہے ، واردات کرنے والے ڈکیت پیشہ ور لگتے ہیں ، پولیس دونوں بنگلوں سے ڈاکوؤں کے فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس نے علاقے کی جیو فینسنگ بھی کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔