پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوکی سبسکرپشن پرپابندی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 نومبر 2020
بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں  فوٹوفائل

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں فوٹوفائل

انٹرنیٹ پرگردش کرنے والے اسٹیٹ بینک کے ایک نوٹیفیکشن میں پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ زی فائیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ایک لیٹر انٹرنیٹ پر گردش کررہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کوہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ بھارتی سروس زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد تک رسائی (سبسکرپشن) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘  پر پابندی

اس نوٹیفیکشن میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، ای ایم آئیز، پی ایس اوز اور پی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  یہ ہدایات حکومت پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے فیصلوں کی روشنی میں بھیجی جارہی ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے طریقوں کو روکا جائے جس میں کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں جن میں سے دو ’’چڑیلز‘‘ اور ’’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘‘دکھائی جارہی ہیں جب کہ تین ’’دھوپ کی دیوار‘‘، ’’من جوگی‘‘ اور’’عبداللہ پور کا دیوداس‘‘ ابھی تک نشر نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل زی فائیوپرنشر کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز’’چڑیلز‘‘ پر بھی نامناسب مواد کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کی جاچکی ہے بعد ازاں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔