عرب امارات کے 30 ہزار سے زائد فوجیوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020
عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں کی اسکریننگ کے لیے 5 مراکز قائم کیے گئے(فوٹو، انٹرنیٹ)

عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں کی اسکریننگ کے لیے 5 مراکز قائم کیے گئے(فوٹو، انٹرنیٹ)

 دبئی: متحدہ عرب امارات کی فوج کے 30 ہزار سے زائد اہل کاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی۔

اماراتی فوج کی میڈیکل کور کی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر عائشہ الزہری نے کہا کہ ملک کی فوج کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی اگلے محاذوں پر مصروف عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج بنیادی اور ضروری ساز و سامان کی رسد، بیمار افراد کی نقل و حمل جیسے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے انہیں اور اعلیٰ عسکری قیادت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ کورونا وائرس وبا سے قبل بھی امارات کی ملسح افواج ملک میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی اور جرمن کمپنیوں نے کورونا ویکسین تیار کرلی

وزارت دفاع میں افواج کے غیر عسکری چیلنجز سے متعلق ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں ڈاکٹر زہری کا کہنا تھا کہ افواج میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پانچ اسکرینگ سسینٹر بنائے گئے۔ اس کے علاوہ امارتی فوجیوں نے ویکسین کی آزمائش میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں:

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔