وہاڑی میں 9 سالہ بچے سے مدرسہ میں اجتماعی بدفعلی

ویب ڈیسک  بدھ 18 نومبر 2020

 ابتدائی میڈیکل میں بدفعلی کرنا ثابت ہو گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

 ابتدائی میڈیکل میں بدفعلی کرنا ثابت ہو گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

وہاڑی: 9 سالہ بچے سے مدرسہ میں اجتماعی بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وہاڑی میں 9 سالہ بچے سے مدرسہ میں اجتماعی بدفعلی کی گئی، پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایچ اومرزا حسنین کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل میں بدفعلی کرنا ثابت ہوگیا ہے، مزید سیمپلزلیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں۔ بدفعلی کیس کے مرکزی ملزمان فرحان اور وقاص کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ تیسرے ملزم یاسرکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔