گلگت بلتستان؛ 4 آزاد ارکان اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 19 نومبر 2020
آزاد ارکان میں وزیر محمد سلیم، ناصر علی خان، مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید شامل

آزاد ارکان میں وزیر محمد سلیم، ناصر علی خان، مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید شامل

 اسلام آباد: گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے 4 آزاد ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن جیتنے والے 4 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کی۔

نومنتخب آزاد ارکان وزیر محمد سلیم، ناصر علی خان، مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ وزیر محمد سلیم جی بی 9 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے۔ ناصر علی خان جی بی 10 نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

مشتاق حسین جی بی 22 گانچھے اور حاجی عبدالحمید جی بی 23 گانچھے سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جی بی الیکشن میں تحریک انصاف نے 10 نشستیں، پیپلز پارٹی 3 اور (ن) لیگ نے دو نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

4 آزاد ارکان کی شمولیت کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی نشستیں 14 ہوگئی ہیں اور وہ باآسانی حکومت سازی کرسکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک مہمان ہے، بلاول بھٹو زرداری

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔