نئی ذمہ داریوں کا دباؤ نہیں، ہر اننگ چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں، بابر اعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 20 نومبر 2020
نیوزی لینڈ کا ٹور بہت اہم ہے سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کا ٹور بہت اہم ہے سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں اور ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا ٹور بہت اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے تاہم ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں، کھیلتے ہوئے انجوائے کرتا ہوں جب کہ بیٹگ کا اضافی دباؤ نہیں، ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ہم سب کے لیے امتحان ہوگا، ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن زبردست ہے اور سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں تاہم اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔