پہلا بحری جہاز 200 ٹن مچھلی لے کر گوادر پہنچ گیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 21 نومبر 2020
مچھلی ریفر کنٹینرز میں چین بھجوائی جائے گی۔ فوٹو:فائل

مچھلی ریفر کنٹینرز میں چین بھجوائی جائے گی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: 200 ٹن مچھلی کے ساتھ پہلا بحری جہاز بین الاقوامی پانیوں سے گوادر پہنچ گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت کے تحت گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے اپنے پروگرام کا آغاز کر دیا۔ 200 ٹن مچھلی کے ساتھ پہلا بحری جہاز بین الاقوامی پانیوں سے گوادر پہنچ چکا ہے۔

یہ مچھلی ریفر کنٹینرز میں چین بھجوائی جائے گی جس سے بلوچستان کے عوام اور ملکی معیشت کے لیے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔