وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کردیا

رضوان غلزئی  منگل 24 نومبر 2020
وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 فوٹو: فائل

وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی بورڈ مقرر کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی بورڈ مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے نعیم بخاری اس دوران پی ٹی وی کے بورڈ ممبر اور بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں، شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کیس میں عمران خان کے وکیل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔